Shazraat (Urdu)
Shazraat (Urdu)
Introduction to the Book:
یہ مختصر تحریروں کا مجموعہ ہے۔ یہ تحریریں ماہنامہ”اشراق“ کے ادارتی شذرات کے طور پر گذشتہ برسوں میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ اِن کے مندرجات زیادہ تر مذہبی، سماجی اور سیاسی مباحث پر مشتمل ہیں اور استاذِ گرامی جناب جاوید احمد غامدی کے فکر و نظر سے ماخوذ ہیں۔ اسلوب اور موضوع کی مناسبت سے اِنھیں اجزا میں ترتیب دیا ہے۔”دین و دانش “ میں وہ مضامین شامل ہیں، جو خالص مذہبی استدلال پر مبنی ہیں۔”اصلاح و دعوت “ فرد کی اصلاح سے متعلق تذکیری عبارتوں پر مشتمل ہے۔ ”تاریخ و سیاست“ کے تحت وہ تحریریں یک جا ہیں، جن میں قومی و ملی مسائل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔”حالات و وقائع“ کےذیل میں میرے دعوتی سفر کے بعض مقامات کا بیان ہے۔ ”تذکرہ و تبصرہ“ ’وفیات‘اور’تبصرۂ کتب‘کی نوعیت کے چند مختارات کا مرقع ہے۔ یہ نگارشات دین کی دعوت کے پیشِ نظر لکھی گئی ہیں۔ اِن کا اصل مقصد یہی ہے کہ لوگ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں دین کی رہنمائی سے فیض یاب ہوں اور اُسے اپنے علم و عمل کا حصہ بنا لیں۔خدمت ہوئی ہے تو اللہ سے دعا ہے کہ اُسے قبول فرمائے۔